Sar-Dard-Ki-Dua آدھے سر درد کی دعا

Health friendly
0

  Sar-Dard-Ki-Dua آدھے سر درد کی دعا

سر درد ایک ایسی پریشان کن بیماری ہے جو نہ صرف آپ کا سکون خراب کرتی ہے بلکہ اگر آپ مسلسل سر درد کا شکار ہے تو یہ آپ کو لگ بھگ کسی کام کا نہیں چھوڑتی سر درد کی دعا سمجھنے سے پہلے یہ جان لیں کہ قرآنی آیات سےکسی بھی بیماری کا علاج ممکن ہے بزرگان دین اور مذہبی پیشواؤں نے کری محنت اور تجربے سے آزمودہ وظائف جمع کیے ہیں جو مختلف بیماریوں میں بہترین روحانی علاج کا کام دیتے ہیں اس آرٹیکل میں ھم Sar Dard Ki Dua کے متعلق وظائف، دعائیں اور روحانی علاج کے بارے میں پڑھیں گے
    Sar-Dard-Ki-Dua

    Adhe Sar Dard Ki Dua آدھے سر درد کی دعا 

    سر درد اور درد شقیقہ عام طور پر شدید ترین سر درد ہو سکتے ہیں جو کہ گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ شدید ترین سر درد عام طور پر پیشانی، سر کے دونوں طرف سے شروع ہو کر آنکھوں تک جاتا ہے۔ تیز روشنی، شور شرابا سر درد کو مزید بڑھانے کا سبب بنتی ہے.(sar dard )Migraine) سر درد کی حالت میں قے آنا اور متلی کے شکایات عام علامتیں ہیں سر درد کم سے کم سال میں ایک یا دو بار ہو سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر ہو سکتا ہے مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں سر درد اور مائیگرین کی شکایات عام ہیں اگے چل کر ہم اس ارٹیکل میں sar dard ka Ilaj اقسام 
    وجوہاتاوبچاؤ کے طریقوں پر بات کریں گے 
    Sar-Dard-Ki-Dua  آدھے سر درد کی دعا


    • Types Of Headache  سر درد کی اقسام

    سر درد یا مائیگرین کی مختلف اقسام ہیں جن میں عام سر درد اور شدید سر درد شامل ہے تو ائیے سر درد کی چند اقسام تفصیل سے پڑھتے ہیں

    Types Of Headache  سر درد کی اقسام

    1. (Classic Migraine )شدید سر درد 

    شدید سر درد جس سے عام طور پر (ClassicMigraine ) بھی کھا جاتا ہے ایک انتباہی علامت کے ساتھ شروع ہوتا ہے اس علامت کو(aura) کہتے ہیں اس صورت میں مریض کے سر میں ایک دم سے چمک یا تیزروشنی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی شدید سر درد شروع ہو جاتا ہے. (aura) یعنی چمک کی وجہ سے انکھوں کے دیکھنے کی قوت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اور اس کے علاوہ اپ کے دیکھنے کی انداز میں بھی تبدیلی رونما ہو سکتی ہیں۔ جیسے کسی بھی چیز کو دیکھنے میں دقت کا سامنا، یا سائے کی طرح نظر انا، دیکھتے وقت نظر میں لکیروں کا دیکھنا وغیرہ ایسی صورتحال میں اپ کچھ حد تک نظر کھو سکتے ہیں جیسے کہ دونوں طرف یا پھر کسی ایک طرح میں نہ دیکھ پانا (side vision) اپ انکھوں میں چوبن کا شکار بھی ہو سکتے ہیں اور اپ کو بات چیت کرنے میں بھی دشواری پیش ا سکتی نیزیہ اعصابی پٹوں کی کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے اپ کے سر درد کے فورا بعد سے شروع ہو کر یہ(aura) 15-30 منٹ تک رہ سکتا ہے کبھی کبھار ایسی صورتحال میں درد کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر چمک(aura)کا احساس ضرور ہوتا ہے

    2۔عام سر درد (Normal Migraine)

    عام سر درد چمک (aura)کے ساتھ شروع نہیں ہوتی اس وجہ سے اسے Migraine without aura یعنی بغیر چمک کے سر درد بھی کہا جاتا ہے عام سر درد شدید سر درد کے مقابلے میں اہستہ اہستہ شروع ہو کر زیادہ دیر تک رہتا ہے اور اپ کی روز مرہ زندگی کو متاثر کرتی ہے عام سر درد سر کے کسی ایک طرف ہی رہتا ہے زیادہ تر لوگ جنہیں سر درد لاحق رہتا ہے وہ عام طور پر یہی عام سر درد ہے مائیگرنس جو کہ بنا سر درد کے ہوتا ہے اسے خاموش مائگرین کہا جاتا ہے خاموش مائیگرین میں سر درد کے علاوہ کچھ اور علامات ظاہر ہوتی ہے اس میں اپ چمک کے ساتھ ساتھ مختلف رنگ بھی محسوس کریں گے اسی طرح اس قسم کے مرض میں اپ کو کم اواز بھی شور والی محسوس ہوگی

    3۔آدھے سر کادرد (HemiplegDar Migraine )

    ادھے سر کا درد ایک نایاب بیماری ہے اس قسم کا سر درد اپ کی جسم کی ایک طرف کو کمزور بنا دیتا ہے یہ بالکل فالج کی طرح ہے یہ علامات عارضی ہوتی ہے اور آدھے سر درد کا حصہ ہے۔ اپ کا چہرہ، بازو، ہاتھ اور ٹانگیں اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ جسمانی اعضاء کی کمزوری ادھے گھنٹے سے لے کر کئی دن تک رہ سکتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ یہ جسمانی اعضا کی کمزوری زیادہ تر 24 گھنٹے تک ہی رہتی ہے اس طرح کی حالات میں اکثر سر درد ان علامات کے ظاہر ہونے سے پہلے یا بعد میں یہی ہوتا ہے

    4۔آنکھوں کو متاثر کرنے والا سر درد (Ocular Migrain)

    (Ocular or Retina Migraine ) یعنی انکھوں کو متاثر کرنے والا سر درد یہ بھی ایک قسم کی بیماری ہے جو بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے انکھوں کو متاثر کرنے والا سردرنظر کی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔ اس بیماری کی علامات میں نظر کا بری طرح متاثر ہونا، کم نظر انا،ایک یا دونوں انکھوں کا اندھا پن شامل ہو سکتا ہے۔ اس مرض کی علامات زیادہ دیر تک نہیں رہتی یہ علامات سر میں درد ہونے سے پہلے یا بعد میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    5۔چبھنے والا سر درد (Icepick Headache) 

    چبھنے والا سر درد (Headache)نہیں ہوتا یہ اپ کی انکھوں اور کان پٹیوں کے گرد چبھنے والی درد کا باعث بنتا ہے۔ بعض اوقات یہ درد بڑھ کر سر کے مختلف حصوں میں بھی جا سکتی ہے۔ ایسا سر درد بنا کسی علامت کے ہوتا ہے۔ اگر اپ سر درد کے مریض ہیں تو اس قسم کا سر درد (Headache)اپ کو بھی ہو سکتا ہے.

    • سر درد کے عمومی وجوہات (Common Causes Of Headache)


    1.  اعصابی تناؤ اور اضطراب کا بڑھنا
    2.  نیند کا کم یا نہ انا 
    3. ہارمونز میں تبدیلیاں
    4.  بھوک کا نہ لگنا 
    5. پانی کی کمی
    6.  بدہضمی کے وجہ سے تیزابیت یاگیس کا بننا
    7.  تیزروشنی اور شور

    دوستوں اس مضمون میں ھم نے سر درد کے اقسام اور وجوہات کے بارے میں بہت کچھ پڑھ لیا اب آتے ہیں ھمارے اصل مقصد کے جانب یعنی (sar dard Ki dua)سر درد کی دعا دوستوں ھم مسلمان ہیں اور قرآن پر یقین رکھتے ہیں۔اللہ 

    تعالٰی نے قرآن مجید میں بہت سے بیماریوں کیلئے شفا بھیجا ہے شرط صرف یہ ہے کہ  ڈھونڈ کر اسپر عمل کریں تو آئیے سر درد کی  وظائف، اور دعاؤں کے بارے میں تفصیل سے پڑھتے ہیں۔

    •  Sar Dard Ki Dua In Quran قرآن مجید میں سر درد کی دعا

    روحانی علاج کا قرآن وحدیث سے ثبوت : روحانی علاج قرآن وحدیث سے ثابت شدہ علاج ھے اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے


    Sar-Dard-Ki-Dua

    اس آیت مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کو روحانی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اسی طرح ڈھیر ساری احادیث سے بھی ثبوت ملتا ہےکہ آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے کئی مریضوں کا روحانی علاج کیا
     مثلا: جب آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)پر ایک یہودی نے جادو کر دیا اور آپ اس کے اثر سے بیمار ہو گئے تو اس وقت جبرائیل امین اترے اور انہوں نے آپ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو یہودی کے جادو کرنے کی اطلاع دی اور یہ بھی بتایا کہ جادو کا عمل جس چیز پر کیا گیا ہے وہ فلاں کنویں (Well )میں ہے آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے لیے اس چیز کو کنویں سے نکالا گیا جب اس دھاگے نما چیز کو نکالا گیا تو اس میں 11 گرا ہیں تھی اس جادو کی توڑ کے لیے اللہ تعالی نے دو سورتیں نازل کیے سورہ فلق اور سورہ ناس ان دونوں سورتوں میں 11 11 ایات ہیں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر ایت پڑھتے جاتے اور گرا کھولتے جاتے یہاں تک کہ سارے گراہوں کو آپ نے کھول دیا یو آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے محسوس کیا کہ آپ سے ایک خاص قسم کا بوجھ اتر گیا ہے اسی طرح جب امہات المومنین کو کوئی بھی بیماری پیش آتی تو آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) یہ دو صورتیں ان پر دم کرتے تھے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کا فرمان ہے کہ جو بھی (قل ہو اللہ)( قل اعوذ بربالناس) (قل اعوذ برب الفلق )صبح و شام پڑے گا اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔( ترمذی ابو داؤد مظاہری

    • Sar Sar Dard Ki Dua سر درد کا روحانی علاج 

    Sar dard Ki dua کی اہمیت اور افادیت کو جاننے کے بعد ہمیں یہ اچھی طرح معلوم ہو گیا ہے کہ روحانی علاج نہ صرف ممکن بلکہ بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہے تو دوستوں آپ درج ذیل دعاؤں اور قرآنی آیات سے سر درد کا علاج کر سکتے ہیں 

    پیارے دوستو اللہ تعالٰی نے قرآن مجید سب بیماریوں کیلئے شفا بھیجا ہے بس صرف ڈھونڈنے کی ضرورت ہے سر درد چاہیے آدھے سر کا ھو یا پورے اس آیت مبارکہ کو کثرت سے پڑھتے رہو انشاءاللہ سر درد جاتا رہے گا 

    Sar Dard Ki Dua سر درد کا روحانی علاج


    دوستوں یاد رہے اس دعاکو 11مرتبہ پڑھ کر مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر دم کریں انشاءاللہ سر درد سے شفا ملے گی 

    Sar Dard Ki Dua سر درد کا روحانی علاج


    • Sar Dard ka dam سر درد کا دم 

    اس سورہ مبارکہ کےاول اور آخر میں درود شریف پڑھ کر سر درد کے مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر دم کریں اللہ تعالٰی کی فضل وکرم سے سر درد جاتا رہے گا 

    Sar Dard Ki Dua سر درد کا روحانی علاج

    نوٹ اس سورہ مبارکہ کے ساتھ ساتھ درود شریف کثرت سے پڑھتے سےآپکوسر درد سے جلد نجات حاصل ھوگا
    Sar Sar Dard Ki Dua سر درد کا روحانی علاج

    نوٹ:

    وظائف، دعاؤں اور قرآنی آیات کے ذریعے روحانی علاج کو ممکن بنانے کیلئے آپکا کلام پاک پر مکمل یقین اور عقیدہ ہونا ضروری ہے جیسا کہ ھم نے آیت کے ترجمے میں پڑھاکہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ ھم نے قرآن میں ایسی چیزیں اتاری ہیں جن میں ایمان والوں کیلئے شفا اور رحمت اور ظالموں کو خسارہ ہی ملے گا 

    Read More 👉Bukhar ko Thik karne Ke Gharelu Nuskhe


    Post a Comment

    0Comments

    اپنی رائے ضرور دیں۔

    Post a Comment (0)