Bukhar ko Thik karne Ke Gharelu Nuskhe

Health friendly
0

 بخار کو ٹھیک کرنے کیلئے موثر گھریلو ٹوٹکے 
Bukhar Ko Thik Karne Ke Gharelu Nuskhe 

بخار کو دور کرنے کا گھریلو علاج بخار کو انگریزی زبان میں فیور بھی کہا جاتا ہے بخار کوئی بیماری نہیں ھے لیکن ایک علامت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جسم کسی نا کسی انفیکشن میں مبتلا ھےعام طور پر انسانی جسم کا درجہ حرارت 37 °سیلسیس یا98.6 °فارن ہائیٹ ھوتا ھے جب ہمارے جسم کا درجہ حرارت  37 °سیلسیس یا98.6 °فارن ہائیٹ سے بڑھ جاتا ہے تو ھم بخار کی گرفت میں ھوتے ہیں عام بخار کو گھریلو علاج سے آسانی سے ٹھیک کیا جاسکتا ھے
    Bukhar ko Thik karne Ke Gharelu Nuskhe


    ہمیں انگریزی ادویات سے ممکنہ طور پر بچنا چاہیے اسلئےھم آپ کو گھریلو علاج کو استعمال کرنے کامشورہ دیتے ہیں اس آرٹیکل میں ھم آپ کیلئے کچھ گھریلو ٹوٹکےBukhar ko Thik karne Ke Gharelu Nuskhe لاے ہیں جن کو استعمال کرکے بخار کو ٹھیک کیا جاسکتا ھے یہ جسم میں کوئی سائیڈ ایفیکٹ پیدا نہیں کرتے 

    بخار کی عام علامت

    بخار کی کئی قسمیں کچھ بخار آسانی سے ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کچھ کو ٹھیک ھونے میں کچھ وقت لگتا ہے  عام بخار کی علامات درج ذیل ہیں 

    1جسم گرم ھونا
    2جسم میں بھاری پن 
    3 کھانا کھانے میں دل نہیں لگتا 
    4 دماغ بے چین رہتا ہے
    5 نیند نہ آنا 
    6 سر میں درد ھونا 

    یہ سب عام بخار کے علامت ہیں اگر آپ کے جسم میں اس قسم کے علامات ہیں تو نیچے دیئے گئے گھریلو ٹوٹکوں سے اسکا علاج آسانی سے کیا جاسکتا ھے پیارے پاکستانیوں ھم میں سے بہت سے لوگ گھریلو علاج پر بالکل بھروسہ نہیں رکھتے قدیم زمانے میں ھمارے باپ دادا تمام علاج فطرت کے چیزوں سے کیا  کرتے تھے لیکن صورتحال یہ ہے کہ اگر ہمارے سر میں ذرا 
    سابھی درد ھوتا ھے تو فورا انگریزی دوا لے آتے ہیں 
    اپنے گھریلو علاج پر یقین رکھیں اور اسے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں آج ھم آپ کو بخار دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے 

    1 ہلدی اور خشک ادرک کا پاؤڈر Bukhar Ko Thik Karne Ke Gharelu Nuskhe 

    دوستوں ہلدی اور خشک ادرک کا پاؤڈر کچن میں پائے جانے والے عام مصالحے ھیں یہ دونوں سب کے باورچی خانے میں دستیاب ہیں تو آئیے پڑھتے ہیں ک ان کے ذریعے ھم بخار کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں 

    اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے 

    • ہلدی- 1 چاے کاچمچ
    • کالی مرچ _1چائے کا چمچ 
    • ادرک _1چائے کا چمچ
    • پانی _1کپ
    شکر_حسب ضرورت 

    کرنے کا طریقہ 

    اوپر بتائی گئی تمام چیزوں کو ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں جب پانی ابل کر آدھا رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے پی لیں اس سے آپ کو بخار سے بہت جلد نجات مل جائے گی 

    2 _تلسی _گھریلو علاج 

    تلسی کا پودا پاکستان میں بہت قابل احترام سمجھا جاتا ہے اور قدیم زمانے میں تلسی کو دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے تلسی میں اینٹی بائیکاٹ حصوصیات ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے بخار پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مکمل طور پر ختم کردیتی ھیں تو آئیے پڑھتے ہیں کہ بخار کیلئے تلسی کا استعمال کیسے کرتے ہیں 

    اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے 

    • تلسی کے پتے -10۔15
    • لونگ پاؤڈر-1چائےکاچمچ
    • پانی 1-لیٹر

    تیار کرنے کا طریقہ

    دوستوں درج بالا اشیاء کوایک لیٹر پانی میں اچھی طرح ابالیں یہاں تک کہ پانی آدھا رہ جائے اسکے بعد اچھی طرح چھان لیں اور ٹھنڈا کرکے پی لیں اس سے آپ کا بخار مکمل طور پر ٹھیک ھو جائیگا 

    3-ہلدی کا دودھ گھریلو علاج 

    دوستوں ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جس کے  استعمال سے انتہائی خطرناک بیماریوں کا علاج بھی کیا جاسکتا ھے ہلدی میں اینٹی وائرل،اینٹی فنگل،اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ عناصر پائے جاتے ہیں 
    یہ تمام چیزیں بخار کو روکنے میں بہت مددگار ھیں 

    اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے 

    • دودھ-ایک گلاس 
    • ہلدی _آدھا چائے کا چمچ 
    • کالی مرچ _آدھا چائے کا چمچ 

    تیار کرنے کا طریقہ 

    اس کیلئے آپ دودھ میں ہلدی اور کالی مرچ ڈال کر ابالنا ہے اس دودھ کو پینے سے آپ کا بخار بہت جلد اتر جائیگا 

    4 _لہسن 

    لہسن کا استعمال کئی آیورویدک ادویات میں کیا جاتا ہے  تو آئیے دیکھتے ہیں کہ بخار کیلئے لہسن کا استعمال کیسے کیا جائے 

    اس کیلئے آپ کو ضرورت ہے 

    • لہسن _دولونگ 
    • زیتون کا تیل _دوچمچ 

    تیار کرنے کا طریقہ 

    لہسن کے دو لونگ کو اچھی طرح پیس لیں،زیتون کے تیل میں ڈال کر گرم کریں۔اس تیل کو مریض کے پاؤں کے تلووں پر لگائیں۔اسکے بعد اپنے پیروں پر ریشمی کپڑا لپیٹ کر چند گھنٹوں کیلئے چھوڑ دیں۔اس نسخے کے استعمال سے آپ بخار کو بہت جلد ٹھیک کرسکتے ہیں۔

    You May Also Like:

    • Pet Kam Karne Ki Exercise
    • Body Banane Ki Ayurvedic Dawa
    • Sir Dard Ke Gharelu Nuskhe
    • Jukam Ko Thik Karne Ke Gharelu Nuskhe
    • Kamar Dard Ka Ilaj 

    تو یہ تھے "Bukhar Ko Thik Karne Ke Gharelu Nuskhe  "دوستوں ان تمام طریقوں کواستعمال کرکے آپ اپنے گھر میں ہی بخار کا علاج کر۔سکتےہیں اس موضوع کے حوالے سے اگر آپ کچھ پوچھنا چاہتے ہیں توکمینٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔اس مضمون کو دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کریں۔صحت،تندرستی،خوراک اور باڈی بلڈنگ سے متعلق ایسے ہی معلومات پڑھنے کیلئے مجھے فالو کریں۔

     

    Post a Comment

    0Comments

    اپنی رائے ضرور دیں۔

    Post a Comment (0)